بھٹکل:9/جولائی (ایس اؤنیوز)جی ایس ٹی کے متعلق بی جے پی کارکنان پوری جانکاری لے کر عوام میں موجود غلط فہمیوں کو دور کرنے کی ایم پی اننت کمار ہیگڈے نے بی جے پی کارکنان سے اپیل کی۔
وہ یہاں آسارکیری کے نچل مکی شری وینکٹ رمن مندر ہال میں منعقدہ بی جے پی کارکنان کی میٹنگ کاافتتاح کرنےکے بعد وہ خطاب کررہے تھے۔ ایم پی نے کہاکہ جی ایس ٹی کو نافذ کرنے کے بعد روزمرہ کی ضروری اشیاء کی قیمتوں میں گراوٹ آئی ہے۔ صرف برانڈیڈ اشیاء پر ٹیکس عائد کیاگیا ہے۔ مرکزی حکومت کے اس مضبوط فیصلے کے خلاف حزب مخالف عوام کو غلط پیغام دے رہی ہے، بی جے پی کارکنان کو چاہئے کہ وہ جی ایس ٹی کولے کر عوامی سطح پر جو غلط فہمیاں ہیں انہیں دور کرنے کی کوشش کریں۔ سیاست اور انتخابات دھندہ نہ ہو۔ سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایسے اچھے منصوبہ جات سے عوام کو متعارف کرانے کے لئے وسیع پیمانے پر کا م کرنے کی اپیل کی۔ بی جے پی ریاستی کمیٹی کے ممبر پرمیشور دیواڑیگا، مقامی صدر راجیش نائک نے بھی خطاب کیا۔ ضلع بی جے پی سابق صدر ایم جی نائک، ضلع جنرل سکریٹری کرشنا ایسلے ، مقامی لیڈران گوند نائک، ایشور نائک، سنیل نائک، ونود نائک، تعلقہ پنچایت ممبر ہنومنت نائک وغیرہ موجود تھے۔